Maktaba Wahhabi

149 - 288
[باجماعت نماز کے وجوب کے متعلق باب] ۲:امام نووی نے پہلی اور دوسری روایت درجِ ذیل عنوان والے باب میں ذکر کی ہیں: [بَابُ فَضْلِ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ وَبَیَانِ التَّشْدِیْدِ فِيْ التَّخَلُّفِ عَنْہَا] [1] [باجماعت نماز کی فضیلت اور اس سے پیچھے رہنے والے کے بارے میں سختی کے بیان کے متعلق باب] ۳:امام ابوداؤد نے چوتھی حدیث حسبِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کی ہے: [بَابُ التَّشْدِیْدِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ] [2] [ترکِ جماعت کے متعلق سختی کے بارے میں باب] ۴:امام ابن خزیمہ نے پہلی روایت پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ فِيْ التَّغْلِیْظِ فِيْ تَرْکِ شُہُوْدِ الْجَمَاعَۃِ] [3] [جماعت سے غیر حاضری کے بارے میں سختی کے متعلق باب] ۵:امام ابن حبان نے پہلی روایت پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ الْأَخْبَارِ عَمَّا أَرَادَ صلي اللّٰه عليه وسلم اِسْتِعْمَالَ التَّغْلِیْظِ عَلٰی مَنْ تَخَلَّفَ عَنْ حَضُوْرِ صَلَاۃِ الْعِشَائِ وَالْغَدَاۃِ فِيْ جَمَاعَۃٍ ]۔[4] [آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء وفجر کی باجماعت نمازوں سے پیچھے رہنے والوں کے متعلق جس سختی کا ارادہ فرمایا،اس کے متعلق حدیث کا ذکر] ۶:حافظ ابن حجر پہلی حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: ’’ وَأَمَّا حَدِیْثُ الْبَابِ فَظَاہِرٌ فِيْ کَوْنِہَا فَرْضَ عَیْنٍ،لِأَنَّہَا لَوْ کَانَتْ سُنَّۃً لَمْ یُہَدِّدْ تَارِکَہَا بِالتَّحْرِیْقِ،وَلَوْ کَانَتْ فَرْضَ
Flag Counter