Maktaba Wahhabi

104 - 140
تِلْقاءَ وجْهِهِ، فاتَّقُوا النّارَ ولو بشِقِّ تَمْرَةٍ ‘‘[1] تم میں سے ہر شخص سے اس کا رب ضرور بات کرے گا‘ اس طرح کہ اُس کے اور اُس کے رب کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہوگا، چنانچہ و ہ اپنے دائیں جانب دیکھے گا تواسے اپنا کرتوت نظر آئے گا، اپنے بائیں جانب دیکھے گا توبھی اسے اپنا کرتوت نظر آئے گااور اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے جہنم دکھائی دے گی، لہٰذا اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے پچاؤ‘ خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے سے ہی سہی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ﴿٩٢﴾عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾[2] تیرے رب کی قسم! ہم ان سب سے ان کے اعمال کے بارے میں ضرور باز پرس کریں گے۔ اور کافروں سے اس طرح حساب نہ ہوگا جس طرح دیگرلوگوں کی
Flag Counter