Maktaba Wahhabi

109 - 140
۱- فیصلہ کے لئے شفاعت عظمیٰ۔ ۲- ان لوگوں کے حق میں شفاعت جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوں گی۔ ۳- ان لوگوں کے حق میں شفاعت جنہیں دخول جہنم کا حکم ہو چکا ہوگا کہ انہیں اس میں داخل نہ کیا جائے۔ ۴- جنتیوں کی بلندیٔ درجات کے لئے شفاعت۔ ۵- کچھ لوگوں کے حق میں شفاعت کہ انہیں بلا حساب جنت میں داخل کر دیا جائے۔ ۶- تخفیف عذاب کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت‘ جیسے اپنے چچا ابو طالب کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ ان کاعذاب ہلکا کردیا جائے۔ ۷- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ تمام مومنوں کودخول جنت کی اجازت دیدی جائے۔یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے‘ جیسا کہ گزرا۔ ۸- اپنی امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکبین‘جو جہنم میں جا چکے ہوں گے‘ کے حق میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت، چنانچہ انہیں جہنم سے نکالا جائے گا،
Flag Counter