Maktaba Wahhabi

110 - 140
شفاعت کی اس قسم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیگر انبیاء علیہم السلام بھی شریک ہیں۔ یہ شفاعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چار مرتبہ فرمائیں گے: ۱۔ ان لوگوں کے حق میں جن کے دل میں جو کے برابر ایمان ہوگا۔ ۲۔ پھر ان لوگوں کے حق میں جن کے دل میں ایک ذرہ یا ایک رائی کے برابر ایمان ہوگا۔ ۳۔ پھر ان لوگوں کے حق میں جن کے دل میں رائی کے ایک ادنیٰ اور معمولی دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا۔ ۴۔ ان لوگوں کے حق میں جنہوں نے کلمۂ شہادت ’’لاإلٰہ إلا اللہ‘‘ کا اقرار کیاہوگا۔[1] صحیح مسلم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’’شفعت الملائکۃ وشفع النبیون، وشفع المؤمنون، ولم یبق إلا أرحم الراحمین فیقبض قبضۃ من النار فیخرج منھا
Flag Counter