Maktaba Wahhabi

131 - 140
’’لا تسبوا أصحابي فو الذي نفسي بیدہ لو أن أحدکم أنفق مثل أحدٍ ذھباً ما بلغ مد أحدھم ولا نصیفہ۔‘‘[1] میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو‘ اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ‘ اگر تم میں سے کوئی شخص کوہ احد کے برابر بھی سونا خرچ کرے تو اُن میں سے کسی کے ایک یا آدھے مُد کے برابر نہیں پہنچ سکتا۔ اور کتاب و سنت میں وارد ان کے فضائل کو تسلیم کرتے ہیں ‘ فتح مکہ سے پہلے راہ الٰہی میں خرچ کرنے اور لڑنے والوں کو(بعد والوں سے)افضل سمجھتے ہیں ‘ مہاجرین کو انصار پر مقدم سمجھتے ہیں ‘ اسی طرح مہاجرین میں تما م عشرۂ مبشرہ کوفضیلت دیتے ہیں ‘ اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اہل بدر پر مطلع ہو ا‘ جن کی تعداد تین سو دس سے زیادہ تھی‘ اور ان کے بارے میں فرمایا: ’’اعملوا ما شئتم فقد غفرت لکم۔‘‘[2]
Flag Counter