Maktaba Wahhabi

132 - 140
جو چاہو کرو ‘ یقینا میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ اوربات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ بیعت رضوان میں شریک ہونے والا کوئی بھی جہنم میں نہ جائے گا‘ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’لا یدخل النار أحد بایع تحت الشجرۃ۔‘‘[1] شجرۂ رضوان تلے بیعت کرنے والوں میں سے کوئی جہنم میں داخل نہ ہوگا۔ اور ان کی تعداد چودہ سو سے متجاوز تھی۔ نیز اہل سنت ان صحابہ کے جنتی ہونے کی شہادت دیتے ہیں جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادے دی ہے‘ جیسے: ثابت بن قیس بن شماس‘ جن کے جنتی ہونے کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت سنائی ہے،[2] اسی طرح عشرۂ مبشرہ : ابو بکر صدیق‘ عمر ‘ عثمان‘ علی‘ زبیر‘ طلحہ‘ سعد بن مالک بن ابی وقاص‘ عبد الرحمن بن عوف‘ ابو عبیدہ بن الجراح اور سعید بن زیدرضی اللہ عنہم کے جنتی
Flag Counter