Maktaba Wahhabi

134 - 140
نیز اہل سنت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کبیرہ گناہوں سے انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے علاوہ کوئی معصوم نہیں ‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے گناہوں کا صدور ہو سکتا ہے‘ لیکن اُن کے پاس پچھلے بے شمار فضائل اور نیکیوں کا انبار ہے ‘ جن سے گناہوں کی معافی ہوتی ہے‘ نیز وہ خیر القرون کے لوگ تھے،[1] اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ اُن سے کسی گناہ کا صدور ہوا ہو اور انہوں نے توبہ کرلی ہو‘ نیز وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے سب سے زیادہ سعادت یافتہ(مستحق)لوگ ہیں۔ اہل سنت و جماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آل بیت رضی اللہ عنہم سے سے بھی بڑی محبت رکھتے ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ا ُن کے بارے میں وصیت فرمائی ہے،[2]نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے بھی محبت رکھتے ہیں ‘ ان سے اللہ کے راضی ہونے کی دعا کرتے ہیں ‘نیز ایمان رکھتے ہیں کہ یہ آخرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہوں گی‘ نیز عزت و احترام اور
Flag Counter