Maktaba Wahhabi

62 - 140
مستوی ہو گیا‘ و ہ خوب جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے‘ اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے‘ اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے‘ اور جو تم کررہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ﴾[1] بیشک اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اپنی ذات کے لئے صفت معیت(ساتھ)ثابت کیا ہے‘ اور اس معیت کی دو قسمیں ہیں : ۱- معیت عامہ: یعنی تمام مخلوقات کے لئے اللہ کی معیت ‘ جو اللہ کے علم‘ احاطہ اور اطلاع کا متقاضی ہے، اس کی دلیل سورۂ حدید کی مذکورہ آیت کریمہ ہے۔ ۲- معیت خاصہ: یعنی مومنوں اور متقیوں کے لئے اللہ کی خاص
Flag Counter