Maktaba Wahhabi

63 - 140
معیت، جو ان کے لئے اللہ کی حفاظت‘ نگرانی اور نصرت و تائید کی متقاضی ہے۔معیت عامہ اللہ عزوجل کے ذاتی صفات میں سے ہے ‘ جبکہ معیت خاصہ اللہ کی فعلی صفات میں سے ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ إنَّ أحَدَكُمْ إذا قامَ في صَلاتِهِ فإنَّه يُناجِي رَبَّهُ، أوْ إنَّ رَبَّهُ بيْنَهُ وبيْنَ القِبْلَةِ، فلا يَبْزُقَنَّ أحَدُكُمْ قِبَلَ قِبْلَتِهِ، ولَكِنْ عن يَسارِهِ أوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ ‘‘ و في روایۃ: ’’أو تحت قدمہ الیسری۔‘‘[1] جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے‘ یا اُس کا رب اُس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے‘ لہٰذا کوئی شخص اپنے سامنے کی جانب نہ تھوکے‘ بلکہ اپنے بائیں جانب یا اپنے پیروں تلے تھوکے۔اور ایک دوسری روایت میں ہے: یا اپنے بائیں پیر کے نیچے تھوکے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter