Maktaba Wahhabi

9 - 140
۳- الأسئلۃ والأجوبۃ الأصولیۃ علی العقیدۃ الواسطیۃ،از شیخ عبد العزیز بن محمد السلمان۔ ۴- شرح العقیدۃ الواسطیۃ، از شیخ محمد خلیل الہراس۔ ۵- التعلیقات المفیدۃ علی العقیدۃ الواسطیۃ، از شیخ عبد اللہ بن عبدالرحمن الشریف۔ یہ تمام شرحیں عمدہ اور عقیدہ واسطیہ کی خوب وضاحت کرتی ہیں۔ میں نے اپنی تحریر کردہ اس مختصر شرح میں حسب ذیل کام کئے ہیں : احادیث کی تخریج کی ہے اوران کے اصل مراجع کا حوالہ دیا ہے، بسا اوقات نص ذکر کئے بغیر صرف مصدر حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے، نیز قرآنی آیات کی بھی تخریج کی ہے ‘ اور سورت وآیت نمبر ذکر کیا ہے۔اسی طرح ہر موضوع کے لئے ایک مناسب عنوان قائم کیا ہے، جیسے: فرقۂ ناجیہ کی تعریف، فرقۂ ناجیہ کے یہاں ایمان کے ارکان، اللہ کے صفات کے بارے میں اہل سنت و جماعت کا عقیدہ، نفی و اثبات کی بابت اہل سنت کا طریقہ اور اللہ کے اسماء و صفات اورصفات الٰہی سے متعلق آیات و احادیث
Flag Counter