Maktaba Wahhabi

115 - 125
خیر خواہی کے نام پر اڑتالیسواں(48)اعتراض: سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 36نازل ہونے کے بعد بھی لوگ شراب پیتے رہے۔کھانے کے بعد مغرب کا وقت آگیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی لیکن نشے کی خمار میں کچھ کا کچھ پڑھ گئے۔ (اسلام کے مجرم صفحہ 52) ازالہ:۔ قارئین کرام! ڈاکٹر شبیرنے پھر عبارت نقل کرنے میں تساہل سے کام لیا ہے سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 219(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ)کو آیت 36بنادیا ہے ہوسکتا ہے غلط فہمی سے ایسا ہوگیا ہو۔ ڈاکٹر شبیرکی نقل کردہ عبارت کی اصل ابو داود میں کچھ اس طرح موجود ہے۔ ’’عن علی بن أبی طالب رضی اللّٰه عنہ أن رجلا من الأنصار دعاہ وعبدالرحمان بن عوف فسقاھما قبل أن تحرم الخمر فأمھم علی فی المغرب وقرأ:قل یاأیھا الکٰفرون فخلط فیھا فنزلت لا تقربوالصلوۃ وأنتم سکاری حتی تعلمو ا ماتقولون ‘‘([1]) ’’ علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک شخص نے ان کی اور عبدالرحمان بن عوف کی دعوت کی پس انہوں نے ان دونوں کو شراب پلائی(یہ بات شراب کی حرمت سے قبل کی ہے)علی رضی اللہ عنہ نے انکو مغرب کی نماز پڑھائی ’’اور قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ‘‘ کی تلاوت کی اور اس کوخلط ملط کردیا تو قرآن کی آیت نازل ہوگئی ’’ لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ ‘‘(نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ جو کہہ رہے ہو اس کو سمجھنے لگو)۔
Flag Counter