Maktaba Wahhabi

80 - 125
خیر خواہی کے نام پر چھبیسواں(26)اعتراض: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بیمار اونٹ کو تندرست اونٹوں کے پاس نہ لے جاؤ۔لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت نہیں کی کہ چھوت کی بیماری کوئی چیز نہیں تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حبشی زبان میں نہ جانے کیا بکنے لگے۔(اسلام کے مجر م صفحہ 37) ازالہ:۔ یہ روایت صحیح بخاری میں ان الفاظ سے مرقوم ہے۔ قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم لایوردن ممرض علی مصح وأنکر أبو ہریرۃ حدیث الأول۔وقلنا ألم تحدث أنہ لا عدویٰ فرطن بالحبشۃ۔قال أبو سلمہ فما رأیتہ نسی حدیثاغیرہ([1]) ’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیمار اونٹوں کو تندرست اونٹوں کے قریب نہ لاؤ راوی حدیث کا کہنا ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے پہلی حدیث(لاعدویٰ)کو روایت کرنے کا انکار کیا(یعنی میں نے یہ حدیث نہیں بیان کی)تو ہم نے کہا کیا آپ نے یہ حدیث لا عدوی بیان نہیں کی تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حبشی زبان میں کچھ بات کرنے لگے۔‘‘ ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کے علاوہ کوئی حدیث بھولے ہوں۔ قارئین کرام! ڈاکٹر شبیرنے حدیث کا ترجمہ کرتے وقت بہت زیادہ تو ہین آمیز الفاظ استعمال کیا ہے کہ جس کی امید ایک باشعور مہذب اور تعلیم یافتہ مسلمان سے تو کجاایک عام انسان سے بھی نہیں کی جاسکتی۔
Flag Counter