Maktaba Wahhabi

146 - 190
دوسری سزا: تمام معاملات میں تازندگی شہادت مسترد: اس پر آیت کریمہ کا یہ حصہ : {وَّ لَا تَقْبَلُوْا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا} دلالت کرتا ہے۔[1] قاضی ابو سعود اپنی تفسیر میں تحریر کرتے ہیں :’’یعنی ساری زندگی۔‘‘[2] اور شیخ قاسمی نے لکھا ہے: ’’ان کے جھوٹ ظاہر ہونے کی بنا پر کسی بھی واقعہ میں [ ان کی گواہی قبول نہ کرو]۔‘‘ [3] تیسری سزا: [فاسق] کالقب: اس پر آیت کریمہ کا یہ حصہ :{وَأُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الْفَاسِقُوْنَ}دلالت کرتا ہے۔[4] قاضی ابو سعود نے تحریر کیا ہے:’’سابقہ کلام کی تاکید اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ، ان کی گھٹیا حیثیت کو بیان کرنے کی غرض سے جدید کلام ہے۔ اسم اشارہ [أُوْلٰٓئِکَ] میں موجود دُوری کے معنی میں ان کے شر و فساد میں بہت آگے نکل جانے کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی وہ ایسے لوگ ہیں ، کہ نافرمانی ، اطاعت گزاری سے نکلنے اور حدود سے تجاوز کرنے کا ان پر حکم لگایا گیا ہے۔ وہ ان خصلتوں میں اس حد تک آگے بڑھے ہوئے ہیں ، کہ گویا کہ لقب [فاسق] کے وہ تنہا ہی مستحق ہیں اور ان کے سوا کوئی دوسرا مستحق نہیں ۔‘‘ [5] ج۔ مسلسل لعنت کا پانا: اس کا ذکر اس ارشادِ ربانی میں ہے: {إِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۔ یَّوْمَ تَشْہَدُ عَلَیْہِمْ أَلْسِنَتُہُمْ وَأَیْدِیْہِمْ وَأَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیہِمُ
Flag Counter