Maktaba Wahhabi

309 - 467
عالمی جنگ میں غیر جانب داری یہ شاہ عبدالعزیز کے عالمی سیاست کی فہم و فراست کی دلیل تھی کہ وہ جنگ عظیم اول میں غیر جانب دار رہے اور جنگ عظیم دوم میں بھی سعودی عرب دنیا کے ان چند ملکوں میں تھا جو غیر جانبدار تھے۔ جدہ دنیا کا وہ واحد شہر تھا جس میں دونوں حریف جرمنی اور برطانیہ کے سفیر موجود تھے جو ایک حیران کن بات تھی۔ خود شاہ عبدالعزیز نے ایک مصری صحافی سےکہا ’’1940ء میں جرمنی سفیر متعینہ سعودی عرب نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی، جب ملاقات شروع ہوئی تو میں نے ان مشکلات کا ذکر کیا جو ہمیں در پیش تھیں۔ اس وقت انگریز حجاج کو حج کی ادائیگی سے روک سکتے تھے۔ بلکہ اگر ان کا بس چلتا تو وہ کھانے کی وہ اشیاء جو باہر سے آتی تھیں وہ بھی روک دیتے۔‘‘ جرمن سفیر نے کہا۔ ’’ ہمیں ان مشکلات کا اندازہ ہے جو آپ کو پیش آرہی ہیں۔ لیکن ہم(جرمنی)آپ سے صرفیہ چاہتے ہیں کہ آپ اسی طرح غیر جانبدار رہیں اور ہمارے دشمن نہ بن جائیں۔ ‘‘ ابن سعود نے جواب میں کہا جہاں تک اس بات کا تعلق ہے تو میں وعدہ کرتا ہوں۔
Flag Counter