Maktaba Wahhabi

349 - 665
تھی۔سالن میں گوبھی کے ڈنٹھل بھی ہوتے تھے۔ملتان جیل میں اور بھی کئی اہل علم محبوس تھے۔یعنی مولانا محمداسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ(گوجرانوالہ) مولانا ابوالحسن محمد یحییٰ حافظ آبادی اور ایک مولانا فقر صاحب تھے۔[1] ملتان جیل میں ماہِ رمضان المبارک گزرا۔ملتان جیل میں طعام وقیام کاانتظام سیالکوٹ جیل سے بہتر تھا۔“ اولاد مولانا عبدالغفار حسن کے ماشاء اللہ چھ بیٹے ہیں اور ایک بیٹی۔تفصیل یہ ہے: 1۔جناب شعیب حسن: سعودی ائیر لائن میں انجینئر تھے۔ملازمت سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ 2۔ڈاکٹر صہیب حسن: لندن میں اسلام کی تبلیغ وتعلیم میں مصروف ہیں۔عالی قدر باپ کی وفات کی اطلاع پہنچی تواہلیہ سمیت اسلام آباد پہنچے۔جنازہ انہی نے پڑھایا۔ 3۔ڈاکٹر سہیل حسن: ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد میں تصنیفی وتحقیقی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 4۔ڈاکٹر خبیب حسن:(ایم بی بی ایس) الشفا انٹرنیشنل میں ڈاکٹر ہیں۔ 5۔ڈاکٹر راغب حسن:رابطہ عالم اسلامی، اسلام آباد۔ 6۔احمد حسن: اسلام آباد میں بعض عرب دفاتر سے منسلک ہیں۔ 7۔حامد حسن:سب سے چھوٹے۔پروفیسر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد۔ مولانا مرحوم کے داماد کا نام عبدالرب ہے۔وہ پی آئی اے میں ملازم تھے، ریٹائر ہوچکے ہیں۔اپنی گزارشات کے اختتام پر یہ فقیر ڈاکٹر صہیب حسن اور ڈاکٹر سہیل حسن سے خاص طور پر یہ عرض کرنا چاہتا ہے کہ میرے خیال میں وہ اپنےخاندان کے علمائے کرام اور والد مکرم کا تذکرۂ حیات بہ ایں طور مرتب کریں۔ ٭ ضلع مظفر گڑھ کے علمائے کرام کا بلا امتیاز مسلک فقہی مختصر تذکرہ۔ ٭ عمر پوری علماء کا ذکر اور اپنے خاندان کے اصحاب علم کے تفصیلی حالات، ان کی تصانیف اور تلامذہ۔ ٭ ان اصحاب علم کے اساتذہ کرام کے مفصل حالات۔ ٭مولانا عبدالغفار حسن کے اساتذہ کا مفصل تذکرہ۔
Flag Counter