Maktaba Wahhabi

376 - 665
قرآن حفظ نہ کرسکی۔ حافظ صاحب کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں میں سے متعدد افراد قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں، اور ان میں سے بعض نے علم دینیہ کی تحصیل کرلی ہے اوربعض کررہے ہیں۔حافظ صاحب نے اپنی اولاد کی تربیت نہایت اچھے طریقے سے کی اور سب اولاد باپ کی فرمانبردار رہی۔ تقریباً ساٹھ برس مختلف مدارس وجامعات میں حافظ احمداللہ صاحب کا سلسلۂ تدریس جاری رہا۔اسی اثنا میں بے شمار لوگ ان کے حلقہ شاگردی میں شامل ہوئے جن کو شمار میں لانا ممکن نہیں۔
Flag Counter