Maktaba Wahhabi

450 - 665
(15)مسائل زکوٰۃ، (16)قرآن کے متعلق مسائل، (17)مسائل حج، (18)جہاد، (19)احکام طلاق، (20)مسنون کام، (21)بدعت کے مختلف روپ، (22)عورتوں کے متفرق مسائل، (23)گانا بجانا، (24)حرام اشیاء، (25)سود کی حرمت، (26)مختلف فرقے، (27)جدید مسائل، (28)متفرق مسائل۔ ©۔۔۔جیسا کہ ابھی عرض کیا گیا”فتاوی صراط مستقیم“کتابی صورت میں مولانا محمود احمد میر پوری کے دوست مولانا ثناء اللہ سیالکوٹی نے مرتب کیا ہے اور مختلف شماروں سے فتوے تلاش کر کے بے حد محنت سے یہ خدمت سر انجام دی ہے۔لیکن انھوں نے ٹائٹل پر مصنف کے نام کے ساتھ مرتب کے طورپر اپنانام نہیں لکھا، آگے چل کر ”عرض مرتب “میں اس خدمت کا تذکرہ کیا گیا ہے، ورنہ ہم موجودہ دور کے بعض ناشروں کو دیکھتے ہیں کہ وہ کسی مرحوم مصنف کی کتاب پر چند سطریں بھی لکھیں یا اسے ترتیب دیں تو مصنف کے ساتھ اپنا اسم گرامی تحریر فرمانا ان کے نزدیک ضروری قرار پاتا ہے۔ بلکہ بعض حضرات کی تو یہ کوشش ہوتی ہے کہ مصنف کا نام بے شک نہ لکھا جائے، ان کا نام نامی بہر حال ٹائٹل پر رقم ہو جائے۔ اب تو نظرثانی اور نظر ثالث کی ریت بھی پڑگئی ہے، ©۔۔۔مولانا محمود احمدمیر پوری نے مختلف مقامات میں حسب ذیل حضرات سے تحصیل علم کی۔ 1۔۔۔حضرت العلام حافظ محمد گوندلوی: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 2۔۔۔مولانا ابو البرکات احمد: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 3۔۔۔مولانا نذیر احمد کھوکھرکی: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 4۔۔۔مولانا شمس الحق افغانی: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 5۔۔۔مولانا عبدالرشید نعمانی: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 6۔۔۔مولانا احمد سعید کاظمی: جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ۔ 7۔۔۔مولانا عبدالغفار حسن:مدینہ یونیورسٹی۔ مدینہ منورہ۔ 8۔۔۔شیخ حماد انصاری: مدینہ یونیورسٹی۔ مدینہ منورہ۔ 9۔۔۔شیخ عبدالحسن: مدینہ یونیورسٹی۔ مدینہ منورہ۔ 10۔۔۔شیخ محمد امان: مدینہ یونیورسٹی۔ مدینہ منورہ۔ 11۔۔شیخ احمد المجذوب : مدینہ یونیورسٹی۔ مدینہ منورہ۔ ان حضرات کے علاوہ مدینہ یونیورسٹی میں بعض مصری اور دیگر ملکوں کے اساتذہ سے بھی استفادہ کیا اور لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسروں سے بھی تحصیل علم کی۔ ©۔۔۔مولانا محمود احمد میر پوری کتاب و سنت کے داعی اور ارشادات پیغمبر( صلی اللہ علیہ وسلم)کے بہت
Flag Counter