Maktaba Wahhabi

451 - 665
بڑے مبلغ تھے۔اس سلسلے میں ان کی جدو جہد کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ اب ان کی وفات کے بارے میں سنیے۔۔۔! 9اور 10۔اکتوبر1988؁ءکی درمیانی شب کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہ نیوکاسل سے بذریعہ کار برمنگھم آرہے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے کے قریب کار کابریک ڈاؤن ہو گیا۔ عقب سے آنے والا ایک ٹرک کار سے ٹکرا گیا، جس سے پکے بعد دیگر ے پانچ کاریں متصادم ہو گئیں۔ مولانا میرپوری، ان کا بیٹا فیصل اور ان کی خوش دامن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مولانا کی اہلیہ اور چھوٹا بیٹا عقیل شدید زخمی ہو گئے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی عطا فرمادی۔ مولانا مرحوم کے جنازے میں بے شمار لوگوں نے شرکت کی اور انھیں برمنگھم کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ (اللّٰه م اكرم نزله ووسع مدخله وادخله جنت الفردوس) انھوں نے صرف 48سال عمر پائی۔اپنے پیچھے بیوہ اور دو بچے سوگوار چھوڑے۔
Flag Counter