Maktaba Wahhabi

468 - 665
2005؁ء(25۔شوال1426؁ ھ)کو اوڈانوالہ چک نمبر493گ ب میں وفات پائی۔ ان کی نماز جنازہ دو مرتبہ پڑھی گئی۔ پہلی مرتبہ مولانا حافظ محمد امین (شیخ الحدیث دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈانوالہ)نے پڑھائی۔ دوسری مرتبہ مولانا حافظ عبدالسلام بھٹوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علما ءوطلباء اور عوام وخواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ (اللّٰه مَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ) مولانا مرحوم کی اولاد چار لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ چار لڑکوں کے نام اور کام کا معاملہ اس طرح ہے: 1۔۔۔عبدالباقی:کلرک محکمہ تعلیم 2۔۔۔عبدالکبير:کلرک محکمہ 3۔۔۔عبدالقدیر:کاشتكاری میں مصروف ہیں۔ 4۔۔۔عبدالرقیب:دارالعلوم تقویۃ الاسلام (اوڈانوالہ)کے سند یافتہ ہیں۔ کچھ عرصہ جامعۃ الدعوۃ الاسلامیہ(مرید کے)میں مدرس رہے۔آج کل ایک مقامی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں اور کاشتکاری میں اپنے بھائی عبدالقدیر کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہےبیٹوں میں سے تعلیم کے سلسلے میں باپ کے مقام کو کوئی بھی نہیں پہنچ سکا۔ہر شخص کے اپنے حالات ہوتے ہیں جو اسے ایک خاص دائرے میں جکڑے رکھتے ہیں۔ بسا اوقات کوشش کے باوجود حالات کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتا۔
Flag Counter