Maktaba Wahhabi

519 - 665
انھوں نےجامعہ الدراسات الاسلامیہ کی طرف سے”ام الہدیٰ“ کے نام سے ماہانہ رسالہ بھی جاری کیا ہے جو ایک علمی رسالہ ہے اوراس کی ادارت کےفرائض حافظ مصطفیٰ صادق انجام دیتے ہیں جومولانا کےداماد ہیں۔ مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی کے بے شمار شاگردوں میں سے چند شاگردوں کے نام جو فوری طور پر ذہن میں آئے، ذیل میں درج کیے جاتے ہیں: 1۔حافظ عبدالوحید ایڈیٹر اخبار”الاعتصام“۔لاہور 2۔مولانا محمد شریف الٰہ آبادی خطیب مسجد اہلحدیث الٰہ آبادی(ضلع قصور) ومہتمم مدرسہ الٰہ آباد 3۔حافظ محمد اشرف قمر امیرجمعیت اہلحدیث۔لاہور 4۔مولانا اصغر علی عربی ٹیچر ہائی سکول شکرگڑھ 5۔مولانا عطاء اللہ خطیب جامع مسجد اہلحدیث فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ 6۔حافظ عبدالرؤف نائب ناظم جامعہ الدراسات الاسلامیہ، ہربنس پورہ۔لاہور 7۔حافظ مصطفیٰ صادق خطیب مسجد رضوان(بجلی گھر) لاہور ومدرس جامعہ الدراسات الاسلامیہ ہربنس پورہ۔لاہور۔مشہور مناظر اسلام 8۔حافظ احمد شاکر مدیرمسئول ہفت روزہ”الاعتصام“۔لاہور 9۔مولانا محمد ادریس ہاشمی ایڈیٹر ماہنامہ صدائے ہوش۔لاہور 10۔مولانا حفیظ الرحمٰن لکھوی ناظم جامعہ ابن تیمیہ۔لاہور 11۔مولانا عبدالحلیم مرحوم شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ۔اوکاڑہ 12۔مولانا حبیب الرحمٰن یزدانی شہید 23۔مارچ 1987ء؁ (قلعہ لچھمن سنگھ۔لاہور) 13۔مولانا سید حبیب الرحمٰن شاہ مرحوم راولپنڈی 14۔مولانا محمد حنیف یزدانی مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف وناشر یہ ہیں مولانا عبدالرشید اسلام پوری یامجاہد آبادی کی داستان ِ حیات کے چند پہلو، جنھیں آپ
Flag Counter