Maktaba Wahhabi

530 - 665
حسین خاں بلوچ کے فرزند دلبند ہیں جو 1939ء؁ میں بمقام کُٹی بلوچاں پیدا ہوئے۔ عبیداللہ کچھ بڑے ہوئے تو سرکاری سکول میں داخل کرادیئے گئے۔سکول میں چھ جماعتیں پاس کیں، جسے اس زمانے میں لوئر مڈل کہا جاتا تھا۔پھر معاشی ناہمواری کی بنا پر سکول کی تعلیم چھوڑنا پڑی اوردینی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔کیونکہ اس تعلیم سے قابلیت بڑھتی ہے اورخرچ کچھ نہیں کرنا پڑتا۔مفتی عبیداللہ عفیف نے مدرسہ نذیریہ میاں چنوں، مدرسہ خادم القرآن والحدیث جھوک دادو اورجامعہ سلفیہ فیصل آباد میں دینی تعلیم پائی۔جامعہ سلفیہ میں وہ اس وقت طلب علم کے لیے آئے تھے، جب اسکےچند کمرے توتعمیر ہوگئے تھے، لیکن نہ ان کمروں کےدروازے تھے، نہ چار دیواری اور بجلی تھی۔چاروں طرف ریگستان تھا جب آندھی کا ریلا آتا تھا تو بسا اوقات رات کو بھوکے سونا پڑتا تھا۔ گھر میں یامذکورہ بالا مدارس میں عبیداللہ عفیف نے شروع سے آخر تک جن اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔1۔ان کے نانا میاں محمد ابراہیم خاں۔2۔دادا مولانا محمد اسماعیل خاں۔3۔والد محترم مولانا محمد حسین خاں۔4۔میاں حمزہ بن میاں محمد باقر۔5۔مولانا محمد حسین طور۔6۔حافظ عبدالطیف سمندری۔7۔مولانا عبدالقادر حلیم زیروی۔8۔مولانا محمد یحییٰ میاں چنوں۔9۔پروفیسر غلام احمد حریری۔10۔مولانا عبدالغفار حسن۔11۔حضرت حافظ محمد گوندلوی۔12۔مولانا عبدالحئی تلمیذ مولانا حسین علی۔13۔مولانا محمد دین مردان۔14۔مولانا شریف اللہ خاں سواتی۔مؤخر الذکر تینوں استاذ (نمبر 12، 13اور 14) مسلکاً حنفی تھے۔ مدارس کی تعلیم کے علاوہ مفتی عبیداللہ عفیف نے پنجاب یونیورسٹی میں فاضل عربی کا امتحان دیا۔پھر وفاق المدارس السلفیہ کے امتحان میں شامل ہوئے۔ہر امتحان میں اول آئے۔ اب ان کی مختلف علمی سرگرمیوں کا تذکرہ کیاجاتا ہے جو حصول علم کے بعد جاری رہیں۔پہلے تدریسی جدوجہد کی طرف آئیے۔ 1۔۔۔9اپریل 1961ء؁ کو ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں چک نمبر 80 گ ب کے مدرسہ دارالقرآن والسنہ میں بطور نائب مدرس طلباء کو پڑھانا شروع کیا۔پہلے سال ہی حدیث کی مشکوٰۃ شریف اورسنن نسائی، ادب عربی کی متبنی اوردیگر علوم کی کتابیں پڑھانے لگے۔1968ء؁ تک سات سال وہاں خدمتِ تدریس میں مشغول رہے۔ 2۔۔۔1969ء؁ میں علامہ احسان الٰہی ظہیر اور مولانا عبدالخالق قدوسی شہید کی دعوت پر مسجد چینی والی لاہور کے مدرسے میں آگئے۔دوسال وہاں قیام رہا۔1971ء؁ میں پہلی دفعہ اسی مسجد میں صحیح بخاری پڑھانے کا شرف حاصل ہوا۔
Flag Counter