Maktaba Wahhabi

592 - 665
زور دفاع حدیث اور محدثین کی خدمات پر ہے اور یہی در حقیقت مولانا موصوف کا موضوع اور ان کی علمی مساعی کا بنیادی مقصد ہے۔ تمام مقالے اُردو میں ہیں اور ہر مقالہ قرآن و حدیث اور ائمہ سلف کے ارشادات کے حوالے سے مزین ہے۔ ان مقالات کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولانا ابو الاشبال کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر اخاذ ذہن سے نوازا ہے اور ان کے معلومات کا دائرہ کتنا وسیع ہے، مقالات کا یہ مجموعہ پہلی مرتبہ اکتوبر 2004؁ءمیں مولانا محمد نعیم الدین فیضی ناظم مدرسہ محمدیہ سلفیہ بڑھیاٹولہ، مغربی چمبارن (بہار) نے شائع کیا تھا۔ بعد ازاں مقالات کا یہ مجموعہ انھوں نے بیت الحکمت لاہور کے مدیر محترم جناب پرو فیسر عبدالجبار شاکر کی درخواست پر ان کو عنایت فرما دیا۔ پروفیسر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی صلاحتیوں سے نواز ا ہے،۔ وہ پاکستان کے ممتاز اہل علم اور نامور صاحب قلم ہیں۔ مختلف موضوعات اور متعدد زبانوں کی ہزاروں کتابیں ان کےبيت الحکمت میں جمع ہیں۔ انھوں نے ”مقالات شاغف “پر ”حرف اول“کے عنوان سے خوبصورت مقدمہ کھا ہے، جسے میں مولانا ابو الاشبال کے علمی اور عملی پہلوؤں کی دلکش اسلوب میں وضاحت کی گئی ہے اور ان کے مجموعہ مقالات کی تحقیقی حیثیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ساڑھے پانچ سو صفحات کا مجموعہ مقالاتوتصنحيحاتکے ساتھ جنوری 2006؁ءمیں کتاب سرائے، الحمد مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ، اُردو بازار، لاہورکی طرف سے شائع ہوا ہے۔اس کتاب کا باطن تو پراز معلومات ہے ہی، ظاہر بھی دیدہ زیب ہے۔اس پر ناشر بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ 16۔التعليقات السلفيه علي سنن النسائي:حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے نسائی شریف کی شرح التعلیقات السلفیہ کے نام سے لکھی تھی جو1376؁ ھ(1956؁ء) میں ان کے قائم کردہ اشاعتی ادارے مکتبہ سلفیہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔جلد ہی اس شرح کو نہ صرف برصغیر میں بلکہ عرب ممالک اور مصر میں بھی مقبولیت حاصل ہوگئی تھی اور اہل علم اس سے مستفید ہوئے تھے۔مولانا عطاء اللہ صاحب سنن نسائی کی احادیث کی تخریج کے بھی خواہاں تھے۔ چنانچہ جس طرح وہ اس کی تخریج کرنا چاہتے تھے اسی طرح مولانا ابو الاشبال شاغف نے اس کی تخریج کردی۔ تعلیقات سلفیہ کے سلسلے میں مولانا احمد مجتبیٰ سلفی اور جامعہ سلفیہ بنارس کے دیگر اصحاب علم اور مولانا عزیر شمس صاحب کی علمی مساعی بھی قابل قدر ہیں، لیکن اس موقعے پر ہمارا مقصد اس موضوع کی تفصیل میں جانے اور التعلیقات السلفیہ کے متعلق کوئی مستقل مضمون لکھنے کا نہیں ہے، اس سلسلے میں صرف مولانا ابو الاشبال کی علمی سر گرمیوں اور اس شرح سے ان کے اعتناء کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے۔ مولانا ابو الاشبال کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے کہ انھوں نے اس اہم موضوع سے تعلق رکھنے والے شخص اصحاب علم سے مشاورت کی اور پھر اس کا اشاریہ بھی ترتیب دیا اور اس ضمن میں
Flag Counter