Maktaba Wahhabi

616 - 665
1۔شیخ حماد بن محمد الانصاری مرحوم 2۔شیخ عبداللہ الغنیمان 3۔شیخ ربیع بن صادی المدخلی 4۔ڈاکٹر اکرم ضیاء العمری 5۔ڈاکٹر اسید الحکم مرحوم 6۔ڈاکٹر محمود الطحان 7۔ڈاکٹر محمود 8۔ڈاکٹر ابراہیم الصبحیی 9۔ڈاکٹر احمد حسن فرحات 10۔ڈاکٹر محمد المجذوب مرحوم ریاض کی جامعہ امام محمد بن سعود میں ڈاکٹر سہیل حسن نے ڈاکٹر ابراہیم الصبیحی کی نگرانی میں سنن ابوداؤد کی اس شرح پر کام کیا جو ابن رسلان الرملی کی تحریر کردہ ہے۔ ڈاکٹر سہیل حسن کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں اور سب حدیث سے متعلق ہیں۔ 1۔السنن والآثار فی النہی عن اقتبہ بالکفارجمع ودراستہ وتحقیق:یہ عربی زبان میں ڈاکٹر صاحب کاایم اے کامقالہ ہے اور چھپ چکاہے۔ 2۔معجم اصطلاحاتِ حدیث: حدیث کی اصطلاحات سے متعلق یہ ان کی اردو کتاب ہے جو اس موضوع کی نہایت جامع تصنیف ہے۔ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔علماء وطلباء کے لیے بے حد مفید کتاب ہے۔ 3۔موسوعۃ احادیث المعاملات: یہ عربی میں ہے اور زیر طبع ہے۔ ڈاکٹر صاحب ممدوح مختلف اوقات میں سعودی عرب، شام، مصر، برطانیہ، اردن اورشارجہ کے علمی اور دعوتی سفر کرچکے ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی زندگی دراز فرمائے اور انھیں خدمتِ دین کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔آمین
Flag Counter