Maktaba Wahhabi

636 - 665
ولیمہ، حقوق الزوجین وغیرہ متعدد مسائل حدیث کی روشنی میں بصراحت ذکر کیے گئے ہیں۔ 192صفحات میں پھیلی ہوئی یہ کتاب اس موضوع کی ایک اہم کتاب ہے۔ 13۔۔۔کتاب الطلاق (طلاق کے مسائل):یہ کتاب 111صفحات پر مشتمل ہے اور متعلقہ موضوع کے ہر پہلو پر حادی ہے۔ 14۔۔۔کتاب الجنۃ (جنت کا بیان)؛یہ کتاب216صفحات کو گھیرے ہوئے ہے اور اپنے موضوع کی لائق مطالعہ کتاب ہے۔ اس میں ان تمام نعمتوں کا مفصل تذکرہ کیا گیا ہے جو اصحاب جنت کو اللہ کی طرف سے عطا کی جائیں گی۔ 15۔۔۔کتاب النار (جہنم کا بیان ):224صفحات کی اس کتاب میں جہنم کے ابواب، جہنم کی گہرائی، جہنم کی وسعت، جہنم کے عذاب کی ہولنا کی، جہنمیوں کا حال، جہنم کی آگ کی شدت، جہنمیوں کا کھانا پینا وغیرہ بہت سی چیزیں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔ہر شخص کو اس قسم کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ پتا چلے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمانوں کا آخرت میں کیا حال ہوگا اور انھیں کس قسم کی سزا ئیں دی جائیں گی۔ 16۔۔۔کتاب الشفاعۃ (شفاعت کا بیان):104صفحات کی اس کتاب میں فاضل مصنف نے حدیث کی روسے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ شفاعت کا کیا مطلب ہے، قیامت کوکون لوگ شفاعت کے حق دار ہوں گے، شفاعت کے لیے کن اعمال کی ضرورت ہے، شفاعت کی اجازت کسے ملے گی اور محروم شفاعت کون ہوں گے۔ یہ اور اس قسم کی متعدد باتیں اس کتاب میں مذکور ہیں۔ 17۔۔۔کتاب احوال القبر(قبر کا بیان ):قبر کے تصور ہی سے انسان کانپ اٹھتا ہے184صفحات کی اس کتاب میں ان واقعات کی حدیث پاک کی روشنی میں صراحت کی گئی ہے جو قبر میں اللہ کے اطاعت شعار بندوں اور اس کے نافرمانوں کو پیش آئیں گے۔ 18۔۔۔کتاب اشراط الساعۃ (علامات قیامت کا بیان): اس کتاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں ان علامتوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جو قیامت سے پہلے دنیا کے مختلف حصوں میں رونما ہوں گی۔ یہ بہت سی علامتیں ہیں مثلاً بعض خونریز جنگیں، امام مہدی کا ظہور، فتنہ دجال، عیسیٰ علیہ السلام کا نزول، یاجوج موجوج کا خروج دابۃ الارض کا خروج وغیرہ۔ 256صفحات کی یہ کتاب چھوٹی بڑی بہت سی علامات قیامت کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ 19۔۔۔کتاب احوال الساعۃ (قیامت کا بیان):یہ کتاب 264صفحات پر محیط ہے جس میں قیامت کے احوال ضبط تحریر میں لائے گئے ہیں۔ابتدائے کتاب میں آخرت پر ایمان لانے کے وجوب اور قیامت کی آمد کے دلائل وغیرہ ضروری امور بیان کیے گئے ہیں۔ پھر قیامت کی
Flag Counter