Maktaba Wahhabi

637 - 665
ہولنا کیوں، قیامت اور اجرام فلکی، قیامت اور اجرام ارضی ، صور، نفخ اول ، نفخ دوم، قبروں سے اٹھنا، سورج کی گرمی وغیرہ بہت سے مسائل کی تصریح کی گئی ہے۔ 20۔۔۔کتاب الولاء والبراء (دوستی اور دشمنی): اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں اس بات کی ضاحت کی گئی ہے کہ مسلمان کے لیے کسی سے دوستی اور دشمنی کے کیا پیمانے ہیں۔ صفحات 200 ہیں۔ 21۔۔۔فضائل القرآن المجید (فضائل قرآن مجید): 264صفحات کی اس کتاب میں فاضل مصنف نے قرآن مجید کے فضائل بیان کیے ہیں۔ پروفیسر محمد اقبال کیلانی کی یہ اکیس کتابیں ہیں جو اس وقت میرے سامنے ہیں او ریہ مصنف نام دار کی بہت بڑی علمی خدمت ہے۔ یہ سلسلہ ماشاء اللہ تیزی سے آگے چل رہا ہے۔تمام کتابیں جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا، حدیث پبلی کیشنز شیش محل روڈ، لاہور کی طرف سے شائع کی گئی ہیں۔دعا ہے اللہ تعالیٰ مصنف کو صحت و عافیت سے نوازے رکھے اور انھیں کتاب وسنت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کے مواقع عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
Flag Counter