Maktaba Wahhabi

658 - 665
عارف نے قاضی ثناءاللہ پانی پتی پر نہایت محنت سےتحقیقی مقالہ سپرد قلم کیا۔اس مقالے کی ادارت بھی میرے سپرد کی گئی۔یہ مقالہ سہیل عمر کے زمانے میں ادارہ ثقافت اسلامیہ کی مطبوعات میں شامل ہوا۔ 9۔ایک مقالہ”اسباب الخطأ فی التفسیر“ کے عنوان سے مدینہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل فاضل ومحقق ڈاکٹر طاہر محمودنے عربی زبان میں لکھا جو دو جلدوں میں چھپا۔مقالہ 1164صفحات پر مشتمل ہے۔بہت عمدہ مقالہ ہے۔ 10۔ایک مقالہ”نواب سید صدیق حسن خاں“ کے نام سے ہندوستان کی محققہ رضیہ حامد نے لکھا اور شائع ہوا۔ 11۔ہندوستان ہی کے ڈاکٹر عین الحق قاسمی نے حضرت مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری پرمقالہ لکھا جو شائع ہوا۔ عرض کرنے کامقصد یہ ہے کہ پی ایچ ڈی کے مقالے بڑی محنت اورتحقیق سے لکھے جاتے ہیں، لیکن ان کی اشاعت کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔انھیں شائع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ پڑھے لکھے لوگ ان سے مستفید ہوسکیں۔حافظ محمد اسحاق زاہد کا یہ مقالہ حدیث کے سلسلے میں بہت اہم موضوع پر مشتمل ہے اور بے حد محنت سے لکھا گیا ہے۔اردو زبان میں میرے خیال میں یہ پہلی کوشش ہے، اس کی اشاعت کا اہتمام کرناضروری ہے۔ گزشتہ سطور سے پتا چلتاہے کہ حافظ محمد اسحاق زاہد تدریس وخطابت وغیرہ کے اہم امور میں بہت مصروف رہتے ہیں۔لیکن ان مصروفیات کے باوجود قلم وقرطاس سے ان کا باقاعدہ رابطہ رہتا ہے۔پی ایچ ڈی کے تحقیقی علمی مقالے کے علاوہ تصنیف وتالیف میں بھی انھوں نے خدمات سرانجام دیں اور بعض عربی رسالوں کواردو میں منتقل کیا۔اس کی تفصیل اس طرح ہے۔ ٭ شیخ وحید عبدالسلام کی کتاب”الصارم البقار“ کا اردو ترجمہ جادو کا علاج قرآن وحدیث کی روشنی میں۔ ٭ شیخ وہف القحطانی کی کتاب”صلوٰۃ التطوع“کااردو ترجمہ”نماز نفل“کتاب وسنت کی روشنی میں یہ نہایت عمدہ کتاب ہے۔صفحات 190۔ ٭ رابعہ الطویل کی عربی کتاب”حقیقۃ الشہادتین“ کا اردو ترجمہ۔حقیقت شہادتین۔یعنی اشهد ان لا الٰه الاللّٰه واشهد ان محمدارسول اللّٰه ۔یہ کتاب 284صفحات پر مشتمل ہے۔ ٭ شیخ خالد الحسینان کی ایک پاکٹ بک قسم کی تصنیف ہے۔”الف سنۃ فی الیوم واللیلۃ“حافظ محمد اسحاق زاہد نے”دن اور رات میں ایک ہزار سےزیادہ سنتیں“ کے نام سے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔یہ کتاب مکتبہ حسین محمد جامع مسجد علی المرتضیٰ نور روڈ، صدیقیہ کالونی، بادامی باغ لاہور سے
Flag Counter