Maktaba Wahhabi

659 - 665
مفت حاصل کیجئے۔صفحات 128۔ ٭ اسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ: پچاس صفحات کی یہ بہترین کتاب مذکورہ پتے سے مفت حاصل کیجئے اور مصنف اورناشر کے لیے دعا فرمائیے۔ ٭ فضائل درودشریف:64۔صفحات کی یہ کتاب اپنے موضوع کی نہایت اہم کتاب ہے۔شائقین مذکورہ پتے سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ ٭ ارکانِ ایمان: ایک سو بارہ صفحات کی اس کتاب میں چھ ارکانِ ایمان کا بے حد عمدہ انداز میں تعارف کرایا گیا ہے۔اور وہ ارکان ہیں:1۔ایمان باللہ،۔2۔ایمان بالملائکۃ،۔3۔ایمان بالکتب۔4۔ایمان بالرسل۔5۔ایمان بالیوم الآخر اور۔6۔ایمان بالقدر۔ ٭ خوشگوار زندگی کے رہنما اصول: 48 صفحات کا یہ خوبصورت رسالہ مندرجہ بالا پتے سے مفت حاصل کیجئے۔ ٭ زاد الخطیب(مشتمل بردومجلدات) اس میں خطیبوں کے لیے کتاب وسنت کی روشنی میں متعدد خطبات جمع کیے گئے ہیں۔اپنے موضوع کی نہایت عمدہ کتاب ہے۔جلد اول 552 صفحات اور جلد ثانی 515 صفحات پر مشتمل ہے۔شائع کردہ جمعیت احیاء التراث الاسلامی کویت۔ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کو اللہ تعالیٰ خوش رکھے۔وہ تصنیف وترجمہ، درس وتدریس اورتقریر وخطابت کی صورت میں قرآن وحدیث کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ان کی علمی سرگرمیوں سے کویت کے لوگ بھی مستفید ہورہے ہیں اور ان کی تصانیف وتراجم سے ہم لوگوں کی بھی دینی تربیت ہورہی ہے۔
Flag Counter