Maktaba Wahhabi

100 - 357
’’اے میرے بیٹے! جب اپنے اہل و عیال کے پاس جاؤ تو انھیں سلام کہو۔ تم پر اور اہلِ خانہ پر برکت نازل ہوگی۔‘‘ [1] مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت: 50۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دُعا پڑھتے: (( بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ )) ’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمتیں نازل فرما۔‘‘ اور جب مسجد سے نکلتے تب بھی یہی کہے: (( بِسْمِ اللّٰہِ! اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ )) [2] ’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرما۔‘‘ 51۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ تم میں سے کوئی جب مسجد میں داخل ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ
Flag Counter