Maktaba Wahhabi

131 - 357
کے بعد رضا، موت کے بعد خوش گوار زندگی، تیرے دیدار کی لذّت اور تیری ملاقات کے شوق کا سوالی ہوں۔ بغیر نقصان دہ مصیبت اور گمراہ کُن فتنے میں مبتلا ہوئے۔ اے اللہ! ہمیں زینتِ ایمان سے مزین فرما اور ہمیں ہدایت یافتہ و ہدایت دہندہ (دوسروں کے لیے رہنما) بنا دے۔‘‘ 90۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین مرتبہ ’’اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ‘‘ کہتے، پھر یہ پڑھتے: (( اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ )) [1] ’’اے اللہ! تو سراپا سلام ہے اور سلامتی تیری طرف سے ہی ہے، اے عزّت و جلال والے! تو برکتوں والا ہے۔‘‘ 91۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تویہ پڑھتے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ لَا
Flag Counter