Maktaba Wahhabi

183 - 357
غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ )) [1] ’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری طاقت و قوت کے بغیر (اپنے فضل) سے مجھے یہ رزق دیا۔‘‘ 151 ۔ایک ایسے شخص سے روایت ہے جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل رہا۔ وہ سُنا کرتا تھا کہ جب کھانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘ پڑھتے اور جب کھانے سے فارغ ہوجاتے تو یہ دعا فرماتے: (( اَللّٰھُمَّ اَطْعَمْتَ وَاَسْقَیْتَ وَاَغْنَیْتَ وَاَقْنَیْتَ وَھَدَیْتَ وَاَحْیَیْتَ، لَکَ الْحَمْدُ مَا اَعْطَیْتَ )) [2] ’’اے اللہ! تو نے کھلایا، پلایا، صاحبِ دولت و ثروت کیا، تونے ہدایت دی اور زندہ رکھا۔ ان نعمتوں پر ہر قسم کی
Flag Counter