Maktaba Wahhabi

15 - 200
بعد انھوں نے کہا کہ ابھی ریڈیو ام القیوین سے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے موضوع پر ایک تقریر نشر ہونے والی ہے جو میں آپ کو فون پر سنوا نا چاہتا ہوں۔ چنانچہ جونہی انھوں نے ریڈیو کا بٹن آن کیا تو محترم مولانا محمد منیر قمر صاحب خوب صورت الفاظ، میٹھی آواز اور مسحور کن انداز میں نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کے ’’غزوات و سرایا‘‘ پر گفتگو فرما رہے تھے۔ ان کے ایک ایک لفظ سے حسنِ عقیدت ، ادب و احترام اور امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت والفت چھلک رہی تھی۔ جب کچھ عرصے بعد میاں صاحب پاکستان تشریف لائے تو مولانا موصوف کی ریڈیائی تقاریر کے کچھ آڈیو کیسٹ لائے اور ہمیں سنوائیں اور بتایا کہ خلیجی ممالک میں مقیم اردو خواں حضرات میںمولانا کی تقاریر کو از حد پسند کیا جاتا ہے اور سنا جاتا ہے۔ اللہ کرے زور بیاں او ر زیادہ! یہ بڑی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ مولانا محمد منیر قمر نے اپنی ریڈیائی تقاریر کو کتابی صورت میں طبع کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بحمدللہ وہ سیرت طیبہ کے موضوع پر ’’سیرۃ الانبیاء‘‘ نماز اور اس کے متعلقات پر ’’فقہ الصلوۃ‘‘ حج، قربانی اور عمرہ کے مسائل پر ’’سوئے حرم‘‘ اور زکوۃ و صیام کے فضائل و مسائل پر مشتمل مجموعہ ’’رمضان المبارک ‘‘ کے نام سے چھپوا کر منظر عام پر لا چکے ہیں؛ اور اب عید الفطر، عید الاضحے، اور قربانی وغیرہ کے احکام پر ’’مسائل و احکام عیدین و قربانی‘‘ منصہ شہود پر لانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ یہ اپنے موضوع پر ایک منفرد، مستند اور باحوالہ کتاب ہے، جس میں مصنف موصوف نے بڑی تحقیق ‘ تدقیق اور عرق ریزی سے عیدین اور قربانی کے مسائل کی وضاحت فرمائی، اور حقیقت یہ ہے کہ موضوع کو پوراکرنے کا حق ادا کردیا ہے۔ نیز اس ضمن میں پیدا ہونے یا پیدا کیے جانے والے بعض جدید
Flag Counter