Maktaba Wahhabi

469 - 702
الطبراني في الأوسط، وسندہ حسن۔ [حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن، مومن سے ملاقات کرتا ہے اور اس کو سلام کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑتا ہے تو ان دونوں کے گناہ اس طرح سے جھڑتے ہیں ، جیسے درخت کے پتے جھڑتے ہیں ۔ اس کی روایت طبرانی نے اوسط میں کی ہے اور اس کی سند حسن ہے] ’’وعن سلمان الفارسي أن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال: (( إن المسلم إذا لقي أخاہ فأخذ بیدہ تحاتت عنھما ذنوبھما کما یتحات الورق عن الشجرۃ الیابسۃ )) [1] رواہ الطبراني بإسناد حسن، قالہ المنذري۔ [حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان جب اپنے بھائی سے ملتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑتا ہے تو ان دونوں کے گناہ جھڑتے ہیں ، جیسے خشک درخت کے پتے جھڑتے ہیں ۔ اس کی روایت طبرانی نے حسن سند کے ساتھ کی ہے، جیسا کہ منذری نے کہا ہے] اور سلام و مصافحہ وقت رخصت کے بھی بعض روایات میں آ یا ہے۔ ’’عن أبي ھریرۃ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : (( إذا انتھی أحدکم إلی المجلس فلیسلم فإذا أراد أن یقوم فلیسلم فلیست الأولیٰ بأحق من الآخرۃ )) رواہ أبو داود و الترمذي، و حسنہ، و النسائي، ولفظ ابن حبان في صحیحہ: إذا جاء أحدکم إلی المجلس فلیسلم فإن بدا لہ أن یجلس فلیجلس، و إن قام فلیسلم فلیست الأولی بأحق من الآ خرۃ )) [2] [ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مجلس میں جائے تو سلام کہے اور جب مجلس سے کھڑے ہونے کا ارادہ کرے تو بھی سلام کہے، کیونکہ پہلی سلام دوسری سے زیادہ حق دار نہیں ہے۔ اس کی روایت ابوداود اور ترمذی نے
Flag Counter