Maktaba Wahhabi

148 - 391
سے نایاب ہو گئی اور اس کے بعد پھر زیورِ طبع سے آراستہ نہ ہو سکی۔ حسنِ اتفاق سے کتاب کا ایک نسخہ شیخ المشائخ قطب العالم حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالقادر مدظلہ العالی کی خدمت اقدس میں پیش کیا گیا تو حضرت اقدس زید مجدہ نے موضوع کی عظمت اور مضامین کی بلندی اور دلائل کی پختگی سے متاثر ہو کر اس کتاب کو مختلف مجالس میں بالا قساط پڑھوایا۔ سماعت کے بعد حضرت اقدس زید مجدہ نے اس کتاب کی فوری اشاعت کی خواہش ظاہر فرمائی۔ چنانچہ سب سے پہلے حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب میر سیالکوٹی کے بھتیجے مولانا عبدالقیوم صاحب مدظلہ سے مولانا مرحوم کا وہ ذاتی نسخہ حاصل کیا گیا۔ جس میں مولانا مرحوم نے طبع چہارم کے لیے جابجا ضروری اضافہ اور مناسب ترمیم کو بصورتِ حاشیہ قلم بند کر رکھا تھا۔ مگر انھیں اپنی زندگی میں اس کی اشاعت کا موقع نہ مل سکا۔ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور تردیدِ مرزائیت کے سلسلے میں موضوع کی مناسبت سے اس کتاب کی اشاعت کے اہتمام و انصرام کی سعادت حضرت اقدس کی خواہش کے مطابق مجلس مرکزیہ تحفظ ختمِ نبوت پاکستان ملتان کو نصیب ہوئی۔ دین دار عوام سے عموماً علمائے کرام اور مشایخ عظام سے خصوصاً استدعا ہے کہ اپنا دینی اور اخلاقی فرض پہچانتے ہوئے اس مفید ترین علمی تحفہ اور موثر تبلیغی ہدیہ کی بڑھ چڑھ کر قدر افزائی کریں ۔۔۔ الخ۔‘‘[1] حضرت شیخ المشایخ عبدالقادر رائے پوری رحمہ اللہ اور مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کی یہ
Flag Counter