Maktaba Wahhabi

فتنۂ غامدیت، ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ

مؤلف: حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ

ناشر: دار أبي الطیب للنشر والتوزیع

سال شائع: جولائی 2015ء

354
ایک حصہ لے لے اور اس سے جدا ہو جا۔ مگر ابن ماجہ نے حبیبہ کے جو الفاظ نقل کیے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حبیبہ کو بھی ثابت کے خلاف جو شکایت تھی، وہ مار پیٹ کی نہیں، بلکہ بدصورتی کی تھی، چناں چہ انھوں نے وہی الفاظ کہے، جو دوسری احادیث میں جمیلہ سے منقول ہیں، یعنی اگر مجھے خدا کا خوف نہ ہوتا تو ثابت کے منہ پر تھوک دیتی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک عورت اور مرد کا مقدمہ پیش ہوا۔ آپ نے عورت کو نصیحت کی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا۔ عورت نے قبول نہ کیا۔ اس پر آپ نے اسے ایک کوٹھڑی میں بند کر دیا، جس میں کوڑا کرکٹ بھرا ہوا تھا۔ تین دن قید رکھنے کے بعد آپ نے اسے نکالا اور پوچھا کہ تیرا کیا حال رہا؟ اس نے کہا: خدا کی قسم! مجھ کو انہی راتوں میں راحت نصیب ہوئی ہے۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے شوہر کو حکم دیا کہ ’’اِخْلَعْھَا وَیحک وَ لَوْ مِنْ قرطھا‘‘ اس کو خلع دے دے، خواہ وہ اس کے کان کی بالیوں کے عوض ہی میں ہو۔[1] ربیع بنت معوذ بن عفراء نے اپنے شوہر سے اپنی تمام املاک کے معاوضہ میں خلع حاصل کرنا چاہا۔ شوہر نہ مانا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس مقدمہ پیش ہوا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کو حکم دیا کہ اس کی چوٹی کا موباف تک لے لے اور اس کو خلع دے دے۔ فأجازہ وأمرہ بأخذ عقاس رأسھا فما دونہ۔[2] احکامِ خلع: ان روایات سے حسبِ ذیل امور پر روشنی پڑتی ہے: 1 {فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ} کی تفسیر وہ شکایات ہیں، جو سیدنا
x
صفحہعنوان
11تقدیم
13غامدیت
15حرفے چند
24فتنہ غامدیت
25دو تمہیدی باتیں
25چکمہ بازی کے فن میں مہارت:
26مسلّمہ اصطلاحات کے مفہوم میں تبدیلی، ان کا انکار ہے:
27سنت اور حدیث اہلِ سنت کی مسلّمہ اصطلاح ہے:
27حدیث و سنت کا مسلّمہ اصطلاحی مفہوم:
29حدیثِ رسول سے انحراف کا آغاز:
30اُمتِ مسلمہ میں حدیث کی تشریعی حیثیت مسلّم ہے:
32فراہی یا غامدی گروہ کا ’’اسلام‘‘:
33رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت مستقل اور غیر مشروط ہے:
34سنتِ رسول کی تین قسمیں اور تینوں ہی قابلِ اطاعت ہیں:
37احکامِ قرآنی کے عموم کی تخصیص کی چند مثالیں:
46صحابۂ کرام کا عمل اور رویہ:
48قرآن کریم سے ایک مثال:
50صحابہ نے اپنے اختلافات میں حدیث کو حَکَم قرار دیا:
51احادیث کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟
52فراہی، اصلاحی، غامدی گروہ کے گمراہ کن نظریات:
53حاملینِ فکرِ فراہی اور غامدی سے پانچ سوال:
58پیغمبر کی راہنمائی اور عمل، سنت ہے نہ کوئی قابلِ عمل چیز ۔۔۔، غامدی ذہن کی فلسفیانہ اُبکائی:
61اہلِ اسلام کے نزدیک حدیث و سنت کا مفہوم اور غامدی صاحب کا مفہوم:
66غامدی صاحب کی مزید وضاحت اور ہمارے مزید سوالات:
70احادیث کی حجیت کا واشگاف الفاظ میں انکار:
72بظاہر قرآن کی ’’عظمت‘‘ کا اظہار اور بباطن احادیث کا انکار:
76ایک اور طریقے سے بہ لطائف الحیل حدیث کا انکار:
80فراہی گروہ کی جراَت رندانہ یا شوخ چشمانہ جسارت:
82عجیب و غریب تضاد یا منصبِ رسالت کے ساتھ مذاق:
87شریعت سازی کا حق ابوبکر و عمر کو نہیں تو فراہی گروہ کو یہ حق کیسے حاصل ہوگیا؟
88شراب نوشی کی سزا ’’چالیس کوڑے‘‘ حدِ شرعی ہے:
91انکارِ حدیث کا مطلب اور فراہی گروہ کی حیثیت:
94خود ساختہ نظریۂ رجم کی بے ثباتی اور شریعت سازوں کی بے چارگی:
100ایک یکسر بے بنیاد دعویٰ اور ہمارا سوال:
103نظریۂ فراہی اگر ’’نصوصِ قرآنی‘‘ پر مبنی ہے تو پھر یہ ’’تعزیر‘‘ کیوں؟
105کیا قرآن کی معنوی تحریف کو ’’نصوصِ قرآنی‘‘ کہا جا سکتا ہے؟
106’’اقامتِ صلاۃ‘‘ کا پرویزی مفہوم:
107کچھ غامدی صاحب کی ’’خوش فہمی‘‘ پر تبصرہ:
110سینہ زوری کی انتہا:
114آیتِ محاربہ کی رُو سے عہدِ رسالت کے مجرم سزا کے نہیں، معافی کے مستحق تھے:
115رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور اﷲ پر بھی افترا اور صحابہ و صحابیات پر بھی افترا:
116فراہی نظریۂ رجم اور شیعوں کا نظریۂ وصیِ رسول ۔۔۔ اصل میں دونوں ایک ہیں:
118سارا اسلام ہی دینِ فطرت ہے، محض چند احکام ہی فطرت نہیں ہیں:
123روایاتِ رجم میں خُردہ گیری، ہندو اور شیعہ کی خُردہ گیریوں کی طرح ہے:
125روایاتِ رجم میں ’’جمع و تطبیق‘‘ کے بعد باہم کوئی تعارض نہیں رہتا:
128اپنے بلند بانگ دعوے کی خود ہی تردید:
130غامدی صاحب کی ایک اور زیر کی و فن کاری:
132مغالطات، تضادات اور بلا دلیل دعوے:
133مغالطہ انگیزی:
141تشریح و تعبیر کا حق کس کو حاصل ہے؟
143ایک اور مغالطہ انگیزی اور علما پر طعنہ زنی:
146گرگٹ کی طرح حالات و ضرورت کے مطابق رنگ اور بھیس بدلنا:
149جھوٹ اور بلا دلیل دعوے:
151بے انصافی اور ’’تحقیق‘‘ کا ایک اور نمونہ:
156مسئلہ شہادتِ نسواں میں اِدّعاء ات اور مسلّمات کا انکار:
157مسئلہ شہادتِ نسواں پر شرعی عدالت میں بیان
158عدالتی بیان:
165غامدی صاحب کے دلائل کی حقیقت:
168حدِ زنا کے ثبوت کے لیے کوئی متعین نصابِ شہادت نہیں؟
169{ وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ } کی دور از کار تاویل:
171مسلم اور غیر مسلم کے درمیان کوئی فرق نہیں؟
173مرد کی طرح عورت بھی الزامِ زنا عائد کر سکتی ہے:
174آیاتِ لعان میں شہادت باﷲ کا مطلب حلف باﷲ (قسم) ہے:
176عہدِ نبوی کے واقعے سے استدلال:
177مثال پیش کرنے کا مطالبہ، کسی اصول پر مبنی نہیں ہے:
180ضمیمے ضمیمہ نمبر1
180{یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ} میں ’’ فَاحِشَۃ ‘‘ سے مراد زنا ہے:
182ضمیمہ نمبر2
182زنا کے چاروں گواہوں کے مرد ہونے پر مفسرینِ اُمت کا اتفاق:
186اردو تفاسیر و تراجم:
187ضمیمہ نمبر 3
187گواہوں کے مسلمان ہونے کی شرط:
188ضیمہ نمبر 4
188عورت بھی مرد پر الزامِ زنا عائد کر سکتی ہے:
191ضمیمہ نمبر 5
191لِعان کی شہادتیں قسمیں ہیں:
192۔۲۔ کچھ عمار خاں کے بارے میں غامدی کے افکارِ مضلہ کی ’’وکالتِ صفائی‘‘ کا جائزہ
197عمار صاحب کی مجبوری یا ذہنی کشمکش:
198عمار صاحب کے افکار و خیالات پر ایک نظر:
199مسجدِ اقصیٰ کی تولّیت
199عمار صاحب کی نگارشات کے بارے میں فاضل مذکور کے تأثرات:
205حدِ رجم کے انکار کے لیے عمار صاحب کی چونکہ، چناں چہ
212عمار صاحب سے ایک سوال:
214ایک اور سوال:
218عہدِ رسالت میں کسی منافق کو سزا نہیں دی گئی:
220محلِ اعتراض، اصل اقتباس:
221سورت نساء کی آیات (۱۵۔ ۱۶) کی غلط تفسیر اور اس کا صحیح مفہوم:
224غامدی گروہ کا انحراف اور آیت کے مفہوم میں گھپلے:
226غبار آلود چہرے پر غازہ پاشی:
229فراہی گروہ کا مفروضہ:
230عمار صاحب کی نہایت شوخ چشمانہ جسارت:
231عمار صاحب سے گزارش:
232ایک اور ستم ظریفی:
234ڈی۔ این۔ اے ٹیسٹ لعان اور تحقیقِ نسب کے جدید ذرائع
236لعان کی صورت:
237لعان کے بعد بچہ صحیح النسب نہیں مانا جائے گا:
242قابلِ اعتماد ماننے کی صورت میں لعان کی حیثیت ہی ختم ہوجائے گی:
242علمائے اسلام کا صحیح فیصلہ:
245حضرت مسیح علیہ السلام کی آمدِ ثانی:
255اکابر علماے دیوبند کے فتاوے:
263علامہ کشمیری مرحوم کی دوسری کتاب:
271جاوید غامدی کی شاگردی کے اثرات:
272علمی و فقہی مسائل میں اجماع کی حیثیت
276قتلِ خطا میں عورت کی دیت کا مسئلہ
280اجماعِ صحابہ:
282مزید دو بے بنیاد دعوے یا اتہام:
283عمار صاحب کا اپنا مغالطہ یا مغالطہ دینے کی کوشش:
286اجماعی موقف میں دراڑ ڈالنے کی ناکام سعی:
287کشاف القناع اور تفسیر کبیر کے حوالوں کی حقیقت:
290حدِ رجم کے انکار کے لیے خوارج کی دلیل:
291علمائے اسلام کا جواب:
293نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ؟ ’’میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو‘‘:
294عورت کی نصف دیت کے بارے میں چند ضروری وضاحتیں:
294مسئلے کی نوعیت:
294شرعی دلائل:
295نصف دیت کی حکمت و مصلحت:
297بعض شکوک و شبہات کا ازالہ:
300عورت کے لیے حقِ طلاق
305حقِ خلع اور اس کے شرعی دلائل:
309مرد کے حقِ طلاق کے مقابلے میں عورت کے لیے حقِ خلع:
310علمائے احناف کا فقہی جمود۔۔۔ خلع کا انکار
311فقہائے احناف کی شریعت سازی:
311کون سی شرطیں قابلِ اعتبار یا ناقابلِ اعتبار ہیں؟
313عہدِ رسالت کا ایک واقعہ اور فیصلہ کن فرمانِ رسول:
316چند شبہات و اشکالات کا ازالہ:
3253 توکیل (وکیل بنانے) کی اجازت:
3264 تفویضِ طلاق؟
327ایک اور عجیب جسارت یا حیلہ:
329ایک ضروری وضاحت:
329زیرِ بحث ’’حیلہ‘‘ فقہ حنفی کے مسئلۂ حرمتِ مصاہرت پر متفرع ہے:
3301۔دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ:
3312۔ مفتی کفایت اﷲ صاحب مفتیِ اعظم ہند کا فتویٰ:
332محولہ مسئلے (یا حیلے) کی بابت دو مستند حوالے:
334موجودہ علمائے احناف و مفتیانِ کرام سے استفسار کر لیا جائے؟
336علمائے احناف کا حقِ خلع کا انکار
3361۔ عمار ناصر کا رویہ، خلع کا انکار:
3372 ۔مولانا تقی عثمانی صاحب کا اور دیگر بعض علما کا انکار:
3468 مولانا مودودی مرحوم کی وضاحت، خلع عقل و نقل کے مطابق ہے:
347خلع:
351صدرِ اول کے نظائر در بابِ خلع:
354احکامِ خلع:
359مسئلۂ خلع میں ایک بنیادی غلطی:
361مسئلۂ خلع میں قاضی کے اختیارات:
365قضائے شرعی:
3669۔مولانا قاضی محمد رویس خاں ایوبی (آزاد کشمیر):
36710۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے حقِ خلع کا انکار:
Flag Counter