حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں روانہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کو ایک سربمہر لفافہ دیا اور حکم دیا کہ تین دن بعد تم نخلہ کے مقام پر پہنچ جا ؤ گے۔ وہاں جا کر اسے کھولنا اور اس کے مطابق عمل کرنا۔ تین دن بعد جب حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نخلہ پہنچ گئے تو لفافہ کھول کر دیکھا تو لکھا تھا کہ قریش کی نقل و حرکت کے متعلق پوری واقفیت حاصل کر کے واپس آ کر مجھے اطلاع دو‘‘؟ (یہ واقعہ ’’طلایہ گردی‘‘ کے عنوان کے تحت ذرا تفصیل سے گزر چکا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو فوجی دستے روانہ کرتے ان کو قبل از وقت‘ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔ اس انداز تربیت سے مجاہدین میں بھی فوجی راز کو رازکھنے کی اہلیت پیدا ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کبھی غزوہ پر جاتا ہوتا تو عموماً غیر معروف اورر پرپیچ راستے اختیار فرماتے۔ جس کا مقصد محض یہ ہوتا تھا کہ دشمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل و حرکت سے مطلع نہ ہونے پائے۔ کبھی یوں بھی ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی منزل تو کوئی اور ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم استفسارات کسی دوسرے مقام کے متعلق کرتے۔ یا مبہم اور ذومعنی الفاظ استعمال کرتے۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((وَلَمْ یَکُنْ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلیَّ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُرِیْدُ غَزْوَةً اِلاَّ وَرّٰی بِغَیْرِهَا-)) (بخاری۔ کتاب المغازی۔ غزوه تبوک) (اور آنحضرت اجب کسی غزوہ کا ارادہ فرماتے تو کسی اور موقع کا تور یہ فرماتے تھے۔) علاوہ ازیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ نبی مصطلق میں پوشیدہ تحریر کا طریقہ ایجاد کیا طبری ج ۲۔ ص۶۰۶ رازداری کے اس طریق سے دنیا پہلے متعارف نہ تھی یہی طریق ترقی کر کے آج کل Code Words کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اسی رازداری کا دوسرا پہلو یہ ہے۔ کہ جہاں اپنی نقل و حرکت کو حتی الامکان صیغہ راز میں رکھا جائے وہاں دشمن کے حالات سے متعلق زیادہ سے زیادہ‘ صحیح اور مستند خبریں مہیا کی جائیں۔ عبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ کے واقعہ میں آپ دیکھ آئے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سربمہر لفافہ دیاتو اس میں یہی لکھا تھا کہ ’’دشمن کے حالات معلوم کر کے بواپسی اطلاع دی جائے۔ ‘‘ دشمن سے متعلق موصول شدہ اطلاعات کی صحت کے متعلق آپ کو اتنا اہتمام تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ان فوجی دستوں کی اطلاعات کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ مختلف حلیف و حریف قبائل |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |