باب چہارم:ایک عظیم جرنیل کے ذاتی اوصاف پچھلے باب میں جو کچھ بیان کیا گیاہے اس کا تعلق ان امور سے ہے جو فتح و کامرانی کے حصول کے لیے ایک جرنیل کو اختیار کرنا چاہیے۔ اس باب میں ہم ایسے ذاتی اوصاف کا ذکر کریں گے جو کسی جرنیل کی عظمت کا مقام یا درجہ متعین کرتے ہیں:۔ (۱)شجاعت اور بہادری جب معرکہ کارزار میں فوج کے پا ؤ ں اُکھڑ جاتے ہیں تو سپہ سالار کی شجاعت ہی وہ جوہر ہوتا ہے۔ جو فوج کو شکست سے بچا کر فتح سے ہمکنار کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ سپہ سالار کی شجاعت اور نجد ت تھکے ہارے سپاہیوں کی زندگی میں نئی روح پھونک کر جنگ کا رُخ پھیر دیتی ہے۔ نجدت اس صفت کو کہتے ہیں کہ جب موت بالکل سامنے نظر آنے لگے تو تب بھی اعتماد علی النفس بحال رہے۔ چنانچہ ایسے ہی چند واقعات ہم ذیل میں درج کرتے ہیں:۔ (۱)مدینہ میں خوف وہراس کی فضا: جن دنوں مدینہ پر قریش مکہ کے حملہ کا خطرہ ہر وقت مسلط رہتا تھا انہیں ایام سے متعلق حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: «کَانَ النَّبِی صلی اللّٰه علیه وَسَلَّمَ اَحْسَنَ النَّاسِ وَاَشْجَعَ النَّاسِ وَلَقَدْ فُزِّعَ اَهْلَ الْمَدِیْنَةِ لَیْلَةً فَخَرَجُوْا نَحْوَ الصَّوْتِ فَاسْتَقْبَلَهُمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَمْ وَقَدْ اسْتَبْرَ االْخَبْرَ وَهُوَ عَلٰی فَرَسٍ لِاَبِیْ طَلْحَةَ عُرْیٍ وَفِیْ عُنُقِهِ السَّیْفُ وَهُوَ یَقُوْلُ: لَمْ تُرَا عُوْا، لَمْ تُرَا عُوْا» (بخاری ۔ کتاب الجهاد۔ باب الحمائل وتعلیق السیف بالعنق) (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے زیادہ بہادر تھے۔ اک بار ایسا ہوا کہ رات کو اہل مدینہ (دشمن کے ڈر سے ) گھبراگئے۔ اور آواز کی طرف نکل کھڑے ہوئے کیا دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ادھر سے لوٹ کر واپس آرہے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے پہلے اکیلے ہی روانہ ہوگئے تھے اور صورت حال |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |