Maktaba Wahhabi

124 - 168
رزق عطا فرمائیں گے ،جہاں اس کا وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔‘‘[1] ۱۶: حصولِ کامیابی: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَتُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا أَیُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ}[2] [اے مومنو! تم سب مل کر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرو ،تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔] ۱۷: زیادہ استغفار کے سبب نامۂ اعمال کا خوش کرنا: امام طبرانی نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص یہ پسند کرے، کہ اس کا نامۂ اعمال اسے خوش کرے، تو وہ اس میں زیادہ استغفار (درج) کروائے۔‘‘[3]
Flag Counter