Maktaba Wahhabi

118 - 168
(۱۰) استغفار کے فضائل اور اس کے بعض مخصوص الفاظ ا۔فضائلِ استغفار: ۱: خطاکاروں میں سے بہترین بہت زیادہ توبہ کرنے والے: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر انسان بہت زیادہ خطا کار ہے اور بہت زیادہ خطائیں کرنے والوں میں سے بہترین بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں۔ ‘‘[1] ۲: اللہ تعالیٰ کی شدید خوشی: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا :’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش
Flag Counter