Maktaba Wahhabi

61 - 168
۱۰: سورۃ الملک: ا: پڑھنے والے کے لیے شفاعت کرنا: امام ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِنَّ سُْوْرَۃً مِنَ الْقُرْآنِ ثَلَاثُوْنَ آیَۃً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّی غُفِرَ لَہُ، وَھِيَ سُوْرَۃُ {تَبَارَکَ الَّذِيْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ}‘‘[1] ’’بلا شبہ قرآن کی ایک تیس آیتو ں والی سورت نے ایک آدمی کی شفاعت کی ، یہاں تک کہ اسے معاف کر دیا گیا اور وہ سورۃ{تَبَارَکَ الَّذِيْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ} ہے۔] ب:عذابِ قبر سے بچانے والی: امام نسائی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے فرمایا: ’’ ہر رات {تَبَارَکَ الَّذِيْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ} پڑھنے والے شخص کو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے عذابِ قبر سے محفوظ کر دیتے ہیں۔ اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس کو [مانعۃ] [2] کا نام دیتے تھے۔وہ کتاب اللہ میں ایک سورت ہے ، جس نے اسے ہررات پڑھا ،اس نے بہت زیادہ اور عمدہ کام کیا۔‘‘[3]
Flag Counter