Maktaba Wahhabi

175 - 168
میرے لیے کیا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم کہو: [اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِيْ، وَارْزُقْنِيْ، وَعَافِنِيْ، وَاھْدِنِيْ۔][1] ’’جب وہ کھڑا ہوا، تو اس نے اپنے ہاتھ [یا دونوں ہاتھوں] سے اشارہ کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس نے اپنے ہاتھ [یا دونوں ہاتھوں] کو خیر سے بھر لیا ہے۔‘‘][2] ۴۰: دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹنے والی دعا: امام مسلم نے ابو مالک سے اور انہوں نے اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ، جب کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر[یہ]سوال کیا :’’یا رسو ل اللہ!جب میں اپنے رب سے سوال کروں ،تو کیا کہوں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے [جواب میں] فرمایا: ’’تم کہو: [اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَعَافِنِيْ وَارْزُقْنِيْ] [3] اور [ساتھ ہی] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ باقی انگلیوں کو اکٹھے کرتے ہوئے فرمایا: ’’بلاشبہ یہ [کلمات] تمہارے لیے تمہاری دنیا اور آخرت [کی بھلائیاں] سمیٹے ہوئے ہیں۔‘‘[4]
Flag Counter