Maktaba Wahhabi

83 - 168
انہوں نے بیان کیا ،کہ ہم ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اُٹھایا ،تو فرمایا: ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ‘‘ ایک شخص نے پیچھے سے کہا: [ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ۔][1] جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے ،تو دریافت فرمایا :’’ کس شخص نے [یہ کلمات] کہے؟‘‘ اس شخص نے جواب دیا:’’میں نے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میں نے تیس سے زیادہ فرشتے دیکھے،کہ وہ ان [کلمات] کے لکھنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتے تھے۔‘‘[2] اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’ کہ وہ ان [کلمات] کے اوپر لے جانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘[3] ۵۔ نماز کے بعد کے اذکار: ا:مغرب و فجر کے بعد جہنم کی آگ سے نجات دلوانے والی دعا: امام ابوداؤد نے حضرت مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سر گوشی کرتے ہوئے ان سے فرمایا: ’’جب تم نمازِ مغرب سے فارغ ہو ،تو کہو:
Flag Counter