Maktaba Wahhabi

147 - 168
ب: امام ابن ماجہ نے حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور مجھے مہلک درد تھا۔ [1]نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اپنا دایاں ہاتھ اس [یعنی درد والی جگہ] پر رکھو ، اور سات دفعہ کہو: [بِسْمِ اللّٰہِ ، أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ۔][2] میں نے ایسے ہی کہا ،[تو] اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا عطا فرما دی۔‘‘[3] ۹:پھوڑے ختم کرنے والی دعا: حافظ ابن سنی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو دریافت فرمایا: ’’تمہارے پاس ذریرہ[4]ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس [ذریرہ] کو اس [پھوڑے] پر رکھا اور فرمایا:’’تم کہو:
Flag Counter