Maktaba Wahhabi

162 - 168
۲۵:لباس پہنتے وقت گناہ معاف کروانے والی دعا: امام ابوداؤد اور امام حاکم نے حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص لباس پہنے اور کہے: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ ھٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ] [1] تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘[2] ۲۶: گھر سے نکلنے کی عظیم برکات والی دعا: امام ابوداؤد نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور کہے: [بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ۔][3] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter