Maktaba Wahhabi

64 - 168
پڑھاتے، اور {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} کے ساتھ [تلاوت]ختم کرتے۔ جب لوگ واپس آئے ، تو انہوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سَلُوْہُ لِأَيِّ شَيئٍ یَصْنَعُ ذٰلِکَ؟‘‘ ’’ ان سے پوچھو، کہ وہ ایسے کیوں کرتے ہیں؟‘‘ لوگوں نے ان سے دریافت کیا ، تو وہ کہنے لگے :’’کیونکہ وہ رحمن کی صفت ہے اور میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَخْبِرُوْہُ أَنَّ اللّٰہَ یُحِبُّہُ۔‘‘[1] ’’ انہیں بتلا دیجئے، کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ ج: اس کی محبت کا جنت میں داخل کروانا: امام دارمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ ایک شخص نے کہا: ’’ وَاللّٰہِ!إِنِّيْ لَأُحِبُّ ھٰذِہِ السُّْورَۃَ: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}۔‘‘ ’’ واللہ! یقینا میں اس سورت سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ حُبُّکَ إِیَّاھَا أَدْخَلَکَ الْجَنَّۃَ۔‘‘[2] ’’ تمہاری اس سے محبت نے تجھے جنت میں داخل کروا دیا۔‘‘
Flag Counter