Maktaba Wahhabi

80 - 168
انہوں نے جواب دیا:’’اس[سورۃ الفاتحہ] کو اپنے دل میں پڑھو، کیونکہ بلا شبہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میں نے نماز [1]اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کی ہے ، اور میرے بندے نے جو طلب کیا ہے ، وہ اس کے لیے ہے ۔ پس جب بندہ کہتا ہے: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ}[2] تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے بندے نے میری تعریف کی ہے۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: {اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}[3] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے بندے نے میری ثنا بیان کی ہے۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ}[4] وہ فرماتے ہیں:’’ میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔(اور ایک مرتبہ کہا: میرے بندے نے معاملہ مجھے سونپ دیا ہے۔) اور جب وہ کہتا ہے: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ}[5] وہ فرماتے ہیں: ’’یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے نے جس چیز کا سوال کیا ہے ، وہ اس کے لیے ہے۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ}[6]
Flag Counter