Maktaba Wahhabi

222 - 702
کہا کہ اپنے باپ کی اطاعت کرو۔ اس لڑکی نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو برحق مبعوث فرمایا ہے ، میں شادی نہیں کروں گی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ نہ بتائیں کہ شوہر کا بیوی پر کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شوہر کا بیوی پرحق یہ ہے کہ اگر شوہر کو کوئی زخم آجائے اور بیوی اس کو چاٹ جائے یا شوہر کے ناک سے پیپ یا خون نکلے تو عورت اس کو پی لے تو بھی عورت اپنے شوہر کا حق ادا نہیں کر سکتی تو اس (لڑکی) نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی شادی ان کی اجازت کے بغیر مت کرو] وأخرج الحاکم، وقال: صحیح الإسناد، عن معاذ بن جبل عن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال: ’’لا یحل لامرأۃ تؤمن باللّٰه أن تأذن في بیت زوجھا، و ھو کارہ، ولا تخرج، و ھوکارہ، ولا تطیع فیہ أحدا‘‘[1] [امام حاکم نے روایت کی ہے اور اسے صحیح الاسناد کہا ہے معاذ بن جبل کے واسطے سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عورت کے لیے جائز نہیں جو اللہ پر ایمان رکھتی ہو کہ وہ ایسے شخص کو اپنے شوہر کے گھر میں آنے کی اجازت دے جسے شوہر ناپسند کرتا ہو اور نہ اس کی مرضی کے بغیر باہر نکلے اور نہ شوہر کے معاملے میں کسی اور کی اطاعت کرے] و أخرج الطبراني بإسناد جید عن زید بن أرقم قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : ’’المرأۃ لا تؤدي حق اللّٰه حتی تؤدي حق زوجھا کلہ، لو سألھا، وھي علی ظھر قتب لم تمنعہ نفسھا‘‘[2] [اور طبرانی نے جید سند کے ساتھ زید بن ارقم کے واسطے سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اللہ کا حق ادا نہیں کرسکتی، جب تک کہ اپنے شوہر کا سارا حق ادا نہ کر دے۔ اگر وہ اس کو بلائے تو اگرچہ وہ چوٹی پر ہو ، اپنے آپ کو اس سے منع نہ کرے]
Flag Counter