Maktaba Wahhabi

309 - 702
مرادیں مانگتے ہیں ، ان پر شیرینی پھول چڑھاتے ہیں ۔ تعزیہ پرست تعزیہ پر پھول، شیرینی، شربت، مالیدہ چڑھاتے ہیں ۔ بھلا غور کرنے کا مقام ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا شرک ہوگا، حالانکہ جا بجا قرآن میں بھی حکم ہے کہ سوائے اللہ کے کسی دوسرے کو مت پوجو۔ماسوائے اس کے دوسرے سے مدد مت مانگو۔ اے تعزیہ پرستو! توبہ کرو۔ طریقہ اسلام جس کی تعلیم اللہ و رسول نے کی ہے، سیکھو۔ وما علینا إلا البلاغ۔ حررہ محمد سعید عفی عنہ محمد سعید بفضل اللہ محمد عبد الر حمن ۱۲۸۲ھ محمد عبد المجید ۱۲۰۷ھ نعمت اللہ محمد ابو عبد اللہ ابو محمد سلیم الدین۱۲۰۷ھ یقال لہ ابراہیم ۱۲۰۷ حافظ محمد ابو البرکا ت المعتصم بحبل اللّٰه الأحد ۱۲۹۲ھ سید محمد نذیر حسین ۱۲۸۱ھ سید محمد عبد السلام غفر لہ۱۲۹۹ھ سید محمد ابو الحسن ۱۲۷۵ھ خادم شریعت رسول الثقلین محمد تلطف حسین ۱۲۹۰ھ۔ محمد سلیم الدین مبین۔ خادم شریعت عفی عنہ محمد عبد القادر۔امیدوار شفا عت ۱۲۹۸ھ محمد عبد الحمید ۱۲۹۳ھ ا بو محمد ثابت علی ۱۳۰۶ھ
Flag Counter