Maktaba Wahhabi

73 - 702
ساتھ بہترین ٹائپ پر اس کو ۱۹۷۴ء میں دوبارہ شائع کیا ہے۔ف اس کتاب کا ایک قلمی نسخہ خود مولانا کے ہاتھ کا لکھا ہو ا خدا بخش لائبریری میں زیر رقم ۵۰۱ موجود ہے۔ المکتوب اللطیف إلی المحدث الشریف۔ علامہ عظیم آبادی نے میاں نذیر حسین محدث دہلوی کو مکہ معظمہ سے ۱۳۱۲ھ میں ایک طویل خط لکھ کر اجازہ عامہ سے متعلق بعض سوالات دریافت کیے تھے۔اس رسالے میں علامہ عظیم آبادی کے مکتوب گرامی کے ساتھ میاں نذیر حسین صاحب کا جوابی خط بھی آگیا ہے، جو چھے رسالوں کے ایک مجموعے کے ساتھ مطبع انصاری دہلی سے ۱۳۱۴ھ میں شائع ہوا ہے۔ اس کا قلمی نسخہ بخط مولف خدا بخش لائبریری میں زیر رقم ۳۱۲۵؍۵ موجود ہے۔ القول المحقق۔ یہ چھے صفحے کا فارسی زبان میں ایک مختصر رسالہ ہے، جو ’’اِعلام اہل العصر‘‘ کے ساتھ چھپ چکا ہے۔ مولف نے اس میں ، اس سوال کا مفصل جواب تحریر کیا ہے کہ جن حلال جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے،کیا ان کے گوشت کو فربہ اور عمدہ بنانے کے خیال سے ان کو خصی کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ عقود الجمان في جواز تعلیم الکتابۃ للنسوان۔ یہ رسالہ بھی فارسی زبان میں ہے اور پہلی بار ’’سبل السلام شرح بلوغ المرام‘‘ کے ساتھ مطبع فاروقی دہلی سے ۱۳۱۱ھ میں شائع ہو ا تھا۔ اس کا عربی ترجمہ کسی شخص نے کیا تھا، جس کا نام نہیں ملتا۔یہ ترجمہ محمد بن عبدالعزیز بن مانع کی تعلیقات کے ساتھ ٹائپ پر ۱۹۶۱ء میں دمشق سے شائع ہواہے۔ مولف نے اس میں حدیثوں کی روشنی میں عورتوں کو لکھنا پڑھنا سکھانا جائز قرار دیا ہے۔ اصل فارسی رسالے کا ایک قلمی نسخہ بخط مولف خدا بخش لائبریری میں زیر رقم ۳۱۸۰ ؍۷ موجود ہے۔ الأقوال الصحیحۃ في أحکام النسیکۃ۔ اس میں عقیقے کی نیت اور ولادت کے وقت اذان دینے کے علاوہ اس امر پر بھی بحث کی گئی ہے کہ بچے کا نام کس دن رکھنا افضل ہے۔ ۱۲۹۷ھ میں مطبع فاروقی دہلی نے اس کو شائع کیا تھا۔ یہ رسالہ فارسی میں ہے۔
Flag Counter