Maktaba Wahhabi

110 - 391
ارسال کیں تو انھوں نے ۱۸ ذوالحجہ ۱۳۴۹ھ میں ایک خط محدث مبارکپوری کی خدمت میں لکھا اور انھیں ’’سیدي الأستاذ الجلیل المحدث الشیخ‘‘ کے القاب سے مخاطب کیا اور ان سے اجازۂ عامہ طلب کیا۔ تحفۃالاحوذی کے بارے میں لکھا: ’’وقد کنت بہ معجباً ولفضلکم وغزارۃ علمکم مقدراً أکثر اللّٰه في ھذہ الأمۃ من أمثالکم و وفقکم لإفادتھا وأجزل لکم الأجر والثواب بمنہ وکرمہ‘‘ اسی مکتوب میں ذکر ہے کہ میں نے المطبعۃ العلمیۃ سے ’’التقیید والإیضاح للعراقي‘‘ شائع کی ہے اور عنقریب ’’معالم السنن للإمام الخطابي‘‘ کی طباعت کا پروگرام ہے۔ اسی طرح شیخ عبدالواسع یمنی جب دیارِ ہند میں آئے اور انھیں تحفۃ الاحوذی سے تعارف ہوا تو واپسی پر حضرت محدث مبارکپوری رحمہ اللہ کی خدمت میں جو مکتوب لکھا اس کے الفاظ ہیں: ’’فلما قدر لي ذوا الجلال والإکرام بالسیاحۃ إلی الھند اجتمعت ببعض العلماء الأفاضل وأطلعني علی شرح، لسنن الحافظ الترمذي  فأطلقت لجواد عیني العنان، وسرحت طرف طرفي في زھور الجنان، شرح جامع الإمام الترمذي المسمیٰ بتحفۃ الأحوذي تألیف الجناب الأمجد، الھمام الأسعد، من صعد إلی سماء التحقیق بأبکار أفکارہ وخاض بحار التدقیق بخرائد أنظارہ، جامع المعقول والمنقول حاوي الفروع
Flag Counter