Maktaba Wahhabi

137 - 391
مکتبہ سے استفادہ کے لیے وہاں ٹھہرے ہوں، بلکہ مولانا محمد عزیز شمس سلفی حفظہ اللہ کی تحقیق یہ ہے کہ ڈیانواں میں قیام کی مدت ۱۳۱۷ھ سے ۱۳۲۳ھ تک سات سال ہے۔ ’’حیاۃ المحدث شمس الحق واعمالہ‘‘ (ص: ۲۹۷) بعض حضرات کا تو خیال ہے کہ محدث ڈیانوی سے شرح ابی داود میں معاونت دراصل غایۃ المقصود میں تھی اور اس کا اختصار مولانا مبارکپوری اور دیگر حضرات کا ہے ’’محدث مبارکپوری حیات و خدمات‘‘ (ص: ۱۲۲،۱۲۳) بہرحال شرح ابی داود میں بھی ان کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔ اس ضروری تفصیل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت محدث نے پوری زندگی درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں گزاری۔ یہاں ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر بحث مقصود نہیں۔ مقصد صرف ان کی دینی و علمی خدمات کا تذکرہ تھا۔ علم و عمل کا یہ آفتاب و مہتاب زندگی کے آخری ایام میں بہت سے جسمانی عوارض میں مبتلا ہو کر بالآخر ۷۰ سال کی عمر میں ۱۶ شوال ۱۳۵۳ھ/ جنوری ۱۹۳۵ء کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سرزمین مبارکپور میں غروب ہو گیا۔ إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون۔ اللّٰھم اغفرلنا ولہ وارفع درجتہ في المھدیین وألحقہ بالنبیین والصدیقین والشھداء والصالحین۔ آمین یارب العالمین۔ ارشاد الحق اثری ۱۴ رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ ۱۵ ستمبر ۲۰۰۸ء
Flag Counter